خلا میں پانی کا سمندر

خلا میں پانی کا سمندر

ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں پانی کا ایک ایسا سمندر ہے جو انسانی ذہن کے تصور سے بالکل باہر ہے یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ جیمز ویب ٹیلیسکوپ نے باقاعدہ دیکھا ہے

ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں پانی کا ایک ایسا سمندر ہے جو انسانی ذہن کے تصور سے بالکل باہر ہے یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ جیمز ویب ٹیلیسکوپ نے باقاعدہ دیکھا ہے جیمز ویب ٹیلیسکوپ اس وقت زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر دوری پر واقع ہے یہ خلا میں ایک بادل ہے جس میں زمین کے تمام سمندروں سے 140 ٹریلین گنا زیادہ پانی موجود ہے چونکہ کائنات انتہائی بڑی ہے آج کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی اتنی وسیع و عریض کائنات کو پوری طرح سمجھنے سے قاصر ہے اور ہر دریافت ہمارے سامنے ایک نیا عجوبہ کھول دیتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ پانی کوئی دریا یا سمندر نہیں بلکہ ایک دیوہیکل بادل “واٹر ویپر کلاؤڈ” ہے جو ہم سے تقریباً 12 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ پانی اتنا قدیم ہے کہ یہ کائنات کی پیدائش کے فوراً بعد وجود میں آیا۔ اس بادل میں پانی کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ انسان اس کے حجم کو سمجھنے کے لیے اپنی تمام مثالیں ناکافی پاتا ہے۔ پتا نہیں کائنات اپنی گہرائیوں میں کتنی عظیم حقیقتیں چھپائے ہوئے ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دیوہیکل بادل کے مرکز کے قریب ایک بہت ہی طاقتور بلیک ہول ہے جسے ماہرین “کواسار” کہتے ہیں۔ یہ بلیک ہول ہماری کہکشاں کے مرکزی بلیک ہولز سے تقریباً 20 ارب گنا زیادہ طاقتور ہے۔ دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بادل میں پانی کی مقدار ہماری ملکی وے کہکشاں میں پائے جانے والے تمام پانی سے چار ہزار گنا زیادہ ہے خواہ وہ بخارات کی شکل میں ہو یا برف کی صورت میں۔ ایسی عظیم الشان تخلیق خود کائنات کے خالق کی قدرت اور حکمت کا ایک خاموش لیکن حیرت انگیز ثبوت ہے ہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ایک معمولی سیلاب پر قابو نہیں پا سکتے اور اللہ تعالیٰ اتنا پانی خود کنٹرول کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

1 comment

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

1 Comment

  • Suleman
    May 26, 2026, 10:32 am

    Good

    REPLY

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos